03:24 , 27 اپریل 2025
Watch Live

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا بیوی پر تشدد کا الزام، اہلیہ عدالت پہنچ گئیں!

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی

لاہور کی فیملی کورٹ میں معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کے خلاف ان کی اہلیہ حمیرا نے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ حمیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود بھٹی نے انہیں مبینہ طور پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، شراب کے نشے میں بدسلوکی کی، کھانے پینے کی آزادی سے روکا اور گھر میں محصور رکھا۔

درخواست گزار کے مطابق، فرانس روانگی سے قبل محمود بھٹی نے انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔ حمیرا نے عدالت سے مالی معاونت اور نان نفقہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فیملی کورٹ نے محمود بھٹی کو 20 مارچ کو طلب کر لیا ہے اور عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION