فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی۔
فیفا نے عید کے اس خوشی کے موقع پر مسلمانوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے عید کی مبارکباد دی۔ فیفا کی اس پوسٹ میں مختلف ممالک کے فٹبالرز کو لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے اور ایک دوسرے سے گلے ملتے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب، لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "یہ عید آپ کے پیاروں کے لیے خوشی اور امن لے کر آئے۔”