02:37 , 16 جون 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے دیرینہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION