03:12 , 16 جون 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل کا صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کے عزم، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے غیر متزلزل حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں صدرِ پاکستان ، وزیرِ اعظم ، نائب وزیرِ اعظم اور چیئرمین سینیٹ نے شرکت کی۔

تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی شریک ہوئے۔ سربراہانِ فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ حکومتی حکام اور تینوں افواج کے سینئر افسران نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا۔ فیلڈ مارشل نے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION