03:16 , 16 جون 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقات، سرحدی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا گارڈ آف آنر سے استقبال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ سرحدی سیکیورٹی بہتر کرنے اور تجارتی و اقتصادی زونز کے قیام کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION