03:19 , 16 جون 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل کا کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہ کرنے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی۔

فیلڈ مارشل نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کا عزم دہرا دیا۔ انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ قوم کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے قتل کا دلیری سے بدلہ لیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل نے مارکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینے پر ان کی تیاری کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION