قطر کے شاہی خاندان کا ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا مہنگا ترین تحفہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ وہ ایک لگژری بوئنگ 747-8 طیارہ قبول کرنے والے ہیں، جسے قطری شاہی خاندان کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ اس "فلائنگ پیلس” کہلائے جانے والے طیارے نے امریکی صدور کے تحائف سے متعلق قوانین اور شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ طیارہ امریکی حکومت کو پیش کیا جانے والا سب سے مہنگا تحفہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ جدید طیارہ، جو بوئنگ کے جمبو جیٹ کا ایک اعلیٰ ورژن ہے، مبینہ طور پر ایئر فورس ون کے پرانے ماڈل کی جگہ لینے کے لیے تجویز کیا گیا ہے، جو کئی دہائیوں سے زیر استعمال ہے۔
78 سالہ ٹرمپ نے اتوار کی شب سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ طیارہ ان کے لیے ذاتی تحفہ نہیں بلکہ امریکی محکمہ دفاع کے لیے ایک عارضی اثاثہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ایک "شفاف معاہدہ” ہے اور طیارہ "بلا معاوضہ” فراہم کیا جا رہا ہے۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…14 گھنٹے پہلے














