قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد – پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل آج (پیر) اہم پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن لابی میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس کی صدارت پی ٹی آئی کی سینئر رہنما زرتاج گل کریں گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی میں پارٹی کے مؤقف پر بھی غور کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












