09:47 , 18 مئی 2025
Watch Live

بھارتی حملے: قومی سلامتی کمیٹی نے فوج کو بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی (NSC) نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کو ہر سطح پر مؤثر کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب پنجاب اور آزاد کشمیر میں میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے، جن میں معصوم شہری شہید اور مساجد سمیت اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

فورم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کو پاکستان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا، اور اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت جوابی دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر قومی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی حملوں کا نوٹس لے اور اسے جوابدہ بنائے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION