01:41 , 22 اپریل 2025
Watch Live

اداکارہ لائبہ خان کا لابی سسٹم کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر شکوہ

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز، میڈیا اور سوشل میڈیا کے لابی سسٹم کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کا شکوہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انہیں مناسب پذیرائی نہیں ملی۔

حال ہی میں بھارتی صحافی شہریار فریدون کو دیے گئے انٹرویو میں لائبہ خان نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب وہ شادی پر بات نہیں کریں گی کیونکہ اس پر بات کرنے کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو رہی۔

محبت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ محبت میں سب سے اہم چیز عزت ہوتی ہے۔ اگر محبت کرنے والا عزت نہ دے تو ایسی محبت کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کے بارے میں بتایا کہ بچپن میں وہ بہت شرمیلی تھیں، لیکن ان کی والدہ نے انہیں حوصلہ دیا جس کی بدولت آج وہ شوبز کی دنیا میں ایک اہم مقام پر ہیں۔

اداکارہ نے شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں لابی سسٹم کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں معاون کردار ادا کرنے پر انہیں اس سسٹم کا فرق محسوس نہیں ہوتا تھا، مگر جب انہوں نے مرکزی کردار ادا کیے اور کامیاب ڈراموں میں کام کیا، تو ان کے ساتھ نظراندازی کا سلوک ہونے لگا۔

لائبہ خان نے بتایا کہ بڑے ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود انہیں میڈیا، اخبارات، میگزین، اور سوشل میڈیا پر نظرانداز کیا گیا۔ حتیٰ کہ ساتھی اداکار بھی ان سے طنزیہ انداز میں یہ سوال کرتے تھے کہ "کیا تمہارا بھی ڈراما نشر ہو رہا ہے؟”

انہوں نے کہا کہ لابی سسٹم کے تحت جان بوجھ کر انہیں نظرانداز کیا گیا، اور آج تک وہ محسوس کرتی ہیں کہ انہیں کبھی مناسب پذیرائی نہیں ملی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION