01:35 , 22 مئی 2025
Watch Live

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی: 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ موثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں واقعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروا لیا ہے اور مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اسکے جنگی جنون کی حماز ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION