04:02 , 14 مئی 2025
Watch Live

لاہور،کراچی اور سیالکوٹ کی فضائی حدود دوبارہ بند

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر کمرشل پروازوں کے لیے معطل کر دی ہے۔

بدھ کی رات جاری کیے گئے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) میں سات اہم فضائی راستوں کی بندش کا اعلان کیا گیا۔ حکام کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی، جس سے متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں، کیونکہ آئندہ گھنٹوں میں پروازوں کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION