11:03 , 21 اپریل 2025
Watch Live

لاہور قلندرز کی شاندار فتح کے بعد شاہین آفریدی کے بیٹے کی تصاویر وائرل

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد شاہین آفریدی کے بیٹے کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

وائرل تصاویر میں شاہین شاہ آفریدی کو اپنے بیٹے عالیار آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ حسن علی کو عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ وائرل تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی نظر آئیں، جو میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب شاہین کے بیٹے کی واضح تصاویر منظرِ عام پر آئیں، اس سے قبل وہ چہرہ چھپا کر تصاویر شیئر کرتے رہے تھے۔

واضح رہے کہ میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم صرف 136 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION