03:02 , 16 جون 2025
Watch Live

لاہور میں شدید گرمی، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان

عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فی الحال شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اور ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ سایہ دار جگہوں پر رہیں۔ باہر نکلتے وقت سر اور کندھے ڈھانپیں۔ آنکھوں کو بچانے کے لیے سیاہ چشمہ پہنیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION