06:00 , 18 جولائی 2025
Watch Live

لاہور میں پلاسٹک بوتلیں جمع کروائیں! جمع کرانے پر کتنے روپے دیا جائے گا؟

لاہور میں پلاسٹک بوتلیں جمع کروائیں! جمع کرانے پر کتنے روپے کیش دیا جائے گا؟

لاہور – ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک عملی قدم کے طور پر پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت لاہور میں ری سائیکلنگ کی ایک انقلابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور شہریوں کو ری سائیکلنگ کی طرف راغب کرنا ہے۔

اس پروگرام میں ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلیں مخصوص مقامات پر جمع کروائیں اور اس کے بدلے نقد رقم حاصل کریں۔

مہم کی تفصیلات:

  • 20 عدد 1.5 لیٹر پلاسٹک بوتلیں یا

  • 40 عدد 0.5 لیٹر پلاسٹک بوتلیں
    جمع کرانے پر فوری طور پر 1000 روپے کیش دیا جائے گا۔

یہ منصوبہ ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عام شہری کو ری سائیکلنگ میں شامل کرنے کی عملی کوشش ہے، جس سے نہ صرف کوڑا کرکٹ کم ہوگا بلکہ شہریوں کو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION