02:51 , 27 اپریل 2025
Watch Live

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا

(امتیاز علی) لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہوگئیں۔ سپلائی متاثر ہونے سے سرجریز تاخیر کا شکار، لواحقین باہر سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ میو ہسپتال کے بعد جناح ہسپتال میں بھی ادویات ناپید ہوگئیں۔ 365 نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔

دستاویزات کے مطابق جناح ہسپتال میں آپریشن میں بے ہوشی میں استعمال ہونے والے ٹیکے، سرجیکل پٹیاں اور روئی میسر نہیں۔ ای سی جی الیکٹروڈز اکتوبر 2024 سے ہسپتال میں موجود نہیں ہیں۔ جان بچانے والا انجکشن ایٹروپین اور سرجیکل بلیڈز بھی دستیاب نہیں۔

365 نیوز کو موصول دستاویزات میں نرسز کی جانب سے تاریخ ڈال کر سامان نہ ہونے کا ایم ایس کو بار بار بتایا گیا ہے۔ آپریشن تھیٹرز میں استمال ہونے والا بریدنگ سرکٹ اور شوگر سڑپس بھی مریضوں کو باہر سے لانا پڑتی ہیں۔ سرجیکل گلوز،فیس ماسک اور سرجیکل کیپ تک مریضوں کے لواحقین سے منگوائے جا رہے ہیں۔

مہینوں بعد آپریشن کی باری آنے پر ادویات باہر سے منگوانے پر مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION