12:36 , 23 جون 2025
Watch Live

نوٹوں پر پین سے لکھائی، اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے پین کی لکھائی والے کرنسی نوٹ ناقابلِ قبول ہوں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق نوٹوں پر پین سے تحریر کرنے سے ان کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے، اس لیے ایسے نوٹ یکم جولائی کے بعد قبول نہیں کیے جائیں گے۔

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پین سے لکھے گئے نوٹ 30 جون 2025 تک اسٹیٹ بینک میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس تاریخ کے بعد ایسے نوٹ مارکیٹ میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد کرنسی نوٹوں کو صاف اور معیاری حالت میں برقرار رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر دکاندار یا صارفین گنتی کے دوران پین سے نوٹوں پر نمبر یا نشان لکھ دیتے ہیں، جو اب ناقابلِ قبول ہوگا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION