01:45 , 23 جون 2025
Watch Live

ٹرمپ انتظامیہ کا 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ کے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے پر لیبیا کی قیادت سے غیر رسمی مشاورت بھی کی گئی۔ منصوبے کے بدلے میں امریکا لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر کی بحالی کی پیشکش کر رہا ہے، جو ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے تھے۔

دوسری جانب، فلسطین-اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر عالمی کانفرنس 17 سے 20 جون تک اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوگی، جس کی مشترکہ میزبانی فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو "ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر سے اس مسئلے پر بات کریں گے۔

یاد رہے کہ فروری میں صدر ٹرمپ نے غزہ پر قبضے اور اس علاقے کو "امریکی زیر انتظام” بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں سرمایہ کاری، ملازمتیں اور بنیادی سہولیات لا کر اسے "ترقی یافتہ” بنائے گا۔

غزہ میں بھوک سے اموات ہو رہی ہیں، امریکا جلد مسئلہ حل کرے گا، امریکی صدر

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور امریکا جلد اس مسئلے کا مستقل حل نکالے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا فخر سے غزہ کو سنبھالے گا اور اسے ایک آزاد زون بنائے گا جہاں مثبت تبدیلی آئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION