02:47 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پنجاب میں 9 مئی کے واقعات سے کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے سانحہ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 9 مئی کے واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اور 38 شہروں میں املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ، اور میانوالی میں 5 کروڑ روپے کی املاک متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا تھا، یہ کوئی احتجاج یا ریلی نہیں تھی۔ ان واقعات میں پنجاب کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 35,962 ملزمان شامل ہیں۔ اس وقت 24,595 ملزمان مفرور ہیں، جبکہ 11,367 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION