01:28 , 22 اپریل 2025
Watch Live

متحدہ عرب امارات کا پانچ سالہ ویزا کس کو مل سکتا ہے؟ تفصیلات جانیے

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے 5 سالہ ویزہ کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کیں اور بتایا کہ کون کون اپلائی کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اب پاکستانی تاجروں اور عام عوام کیلئے 5 سالہ یو اے ای کا ویزہ دستیاب ہے، جو صرف 20 سے 25 منٹ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یو اے ای قونصل جنرل نے کہا کہ ہم پاکستانیوں سے محبت اور اُن کی عزت کرتے ہیں، اور ہر پاکستانی چاہے وہ خاص ہو یا عام، ویزہ کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔ پاکستانی ویزہ کام، علاج اور دیگر ضروریات کیلئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں، اور ہر ایک پاکستانی کو عزت و وقار کے ساتھ ویزہ دیا جائے گا۔ ویزہ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کے قیام کے ذریعے ایک تاریخی قدم اٹھایا، اور جب پاکستان کو ضرورت تھی، تو یو اے ای نے حقیقی دوست کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای قونصل جنرل میرے بھائی ہیں اور ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION