07:33 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایشین 6 ریڈ اسنوکر: محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کولمبو: پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کو سخت مقابلے کے بعد 5-3 سے شکست دی۔ انہوں نے ابتدائی تین فریمز جیت کر 0-3 کی برتری حاصل کی، لیکن ملائیشین کیوئسٹ نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 2-3 کر دیا۔

میچ آخری فریم تک کانٹے دار رہا، تاہم آصف نے پنک بال پر شاندار پوٹ کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔ محمد آصف اب سیمی فائنل میں ملائیشیا ہی کے تھور چوان لیونگ سے مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION