03:07 , 16 جون 2025
Watch Live

محمد یونس نے بنگلادیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے قوم سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہم خطاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

محمد یونس نے بتایا کہ عام انتخابات اگلے سال اپریل کے پہلے دو ہفتوں میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین نکات — اصلاحات، انصاف اور شفاف انتخابات — پر کام کیا ہے اور آئندہ مہینوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ انتخابی روڈ میپ جلد الیکشن کمیشن جاری کرے گا، اور یہ انتخابات ان شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین ہوں گے جنہوں نے جولائی کی عوامی بغاوت میں جانیں دیں۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ انتخابات بنگلادیش کی تاریخ کے سب سے زیادہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں، جن میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز، سیاسی جماعتیں اور امیدوار شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال بعد ملک کو ایک حقیقی نمائندہ پارلیمان ملے گا، اور لاکھوں نوجوان پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION