02:44 , 23 جون 2025
Watch Live

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی! بارش سے کون کون سے شہر ہوں گے متاثر؟

محکمہ موسمیات

ملک میں آج رات سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں تیز بارش، ژالہ باری اور موسم کی خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 24 مئی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں نم آلود ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جو موسم میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی، پشاور سمیت متعدد شہروں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ ان شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فیصل آباد، ملتان اور جھنگ جیسے جنوبی پنجاب کے شہر بھی اس بارش کے دائرے میں آ سکتے ہیں، جہاں موسلا دھار بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی صورتِ حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر سفر کرنے والے افراد اور کھلے علاقوں میں موجود لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION