08:52 , 27 اپریل 2025
Watch Live

محکمہ موسمیات کی 25مارچ سے شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی!

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متاثرہ علاقے:

🔹 کشمیر اور گلگت بلتستان: بیشتر اضلاع میں بارش اور بلند مقامات پر برفباری متوقع۔
🔹 خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی۔
🔹 اسلام آباد، مری، گلیات، اور پنجاب: بارش اور ژالہ باری کا امکان۔
🔹 بلوچستان: 25 اور 26 مارچ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع۔
🔹 سندھ: بالائی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION