02:37 , 27 اپریل 2025
Watch Live

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ!

مرغی کے گوشت

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد فی کلو مرغی کی قیمت 880 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک دن میں 54 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مرغی کا گوشت 746 روپے سے بڑھ کر 800 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ تاہم، کچھ مقامات پر مرغی کے گوشت کی قیمت 880 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جو کہ عوام کے لیے ایک بڑا بوجھ بن گیا ہے۔

سرکاری نرخوں کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، تاہم رمضان اور عید کے دوران یہ قیمت 840 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اب جب کہ قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، شہریوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، سیکرٹری زراعت پنجاب نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے اور قیمتوں کی مختلف فہرستیں جاری کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION