12:14 , 13 مئی 2025
Watch Live

مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے

مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور مہرے کے آپریشن اور دل کی بیماری کے باعث ان کی صحت خراب تھی۔

پروفیسر ساجد میر ایک عظیم دینی، علمی اور سیاسی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت اور علم کی ترویج میں گزاری۔ 1994 میں مسلم لیگ (ن) نے انہیں سینیٹر منتخب کیا، اور وہ کئی بار سینیٹ کے رکن رہے۔ ان کا کردار پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں بھی اہم تھا۔

ان کی وفات سے دینی اور سیاسی حلقوں میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION