11:30 , 21 اپریل 2025
Watch Live

مریم نواز نے بدانتظامی پر ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور بدانتظامی پر ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج کے بارے میں تفصیلات دریافت کی۔ مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات سن کر مریم نواز برہم ہو گئیں، جنہوں نے سرنج، برنولا، اور ادویات کی کمی کی شکایت کی۔ ایک معصوم بچی نے بتایا کہ وہ رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگتی رہی، جس پر وزیراعلیٰ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر مریم نواز نے انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ بعد ازاں، ہسپتال میں ادویات، سرنج اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو فوری طور پر اصلاحات کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو بدانتظامی کی سزا کیوں ملے؟ ہسپتال میں بدانتظامی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال کے معاملات کی تفصیلی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION