02:42 , 16 جون 2025
Watch Live

بی جے پی رہنما کو مسلم خاتون کرنل کو "دہشتگردوں کی بہن” کہنا مہنگا پڑ گیا، کانگریس کا مستعفی ہونے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کو مسلم خاتون کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف نفرت انگیز بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس نے ان سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن” قرار دیا، جس پر سیاسی و عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ کرنل صوفیہ نے آپریشن "سندور” کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کی تھیں، جس میں بھارت کو پاکستانی فوج کے جوابی حملوں میں ہونے والے نقصانات کا اعتراف بھی شامل تھا۔

بی جے پی وزیر نے الزام عائد کیا کہ "وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں حملے کے لیے بھیجا”۔ بعد ازاں وجے شاہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کو دکھ پہنچا، تو میں معذرت خواہ ہوں، کرنل صوفیہ کو اپنی بہن سے بڑھ کر عزت دیتا ہوں۔

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وجے شاہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "یہ بیان ملک کو تقسیم کرنے کی ایک اور کوشش ہے، جو ناکام ہوگی۔”

واضح رہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور اس بنیاد پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں پر بمباری کی، جس میں 31 شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے اور متعدد تنصیبات تباہ کیں، جبکہ سائبر حملے میں بھارت کی 70 فیصد بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔

جنگ بندی امریکا، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کی ثالثی سے 10 مئی کی شام عمل میں آئی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION