01:44 , 22 مئی 2025
Watch Live

مشہور ویب سیریز کے اداکار کی لاش جنگل سے برآمد

مشہور ویب سیریز کے اداکار کی لاش جنگل سے برآمد

بھارتی ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان اداکار روہت بسفور کی لاش آسام کے علاقے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے قریب سے ملی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق روہت بسفور اپنے چند دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے جنگلات کی جانب گئے تھے۔ تاہم، بعد ازاں ان کی لاش ایک سنسان مقام پر ملی۔ ابتدائی طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ میں بہترین اداکاری کر کے فلمی دنیا میں اپنا نام بنایا تھا۔ وہ حالیہ عرصے میں گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوئے تھے تاکہ اداکاری میں مزید آگے بڑھ سکیں۔

اداکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی برادری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ دوسری جانب، روہت کے اہل خانہ نے ان کی موت کو محض ایک حادثہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ قتل ہو سکتا ہے۔ اہل خانہ نے حکام سے مکمل تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION