02:26 , 22 اپریل 2025
Watch Live

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے 53 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کردیا

مصر نے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پانچ سال میں تعمیر نو کیلئے 53 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پہلے چھ ماہ کے اندر ملبہ اٹھایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ پہلا مرحلہ دو سال پر مشتمل ہوگا جس میں دو لاکھ رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق دوسرا مرحلہ ڈھائی سال کا ہوگا جس میں دو لاکھ رہائشی یونٹ کے ساتھ ایک ہوئی اڈہ تعمیر کیا جائے گا۔ مصری منصوبے کے پہلے مرحلے میں بیس ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ مصر کے غزہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں تیس ارب ڈالر خرچ ہونگے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION