03:02 , 22 اپریل 2025
Watch Live

معروف اداکارہ 14 کلو سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو بنگلور کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی کلیئر کے دوران چودہ کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی ٹیم نے اداکارہ سے ایئر پورٹ پر 12 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا سونا برآمد کیا جنہیں وہ اسمگل کر رہی تھیں۔

33 سالہ اداکارہ جو 2014 میں کناڈا فلم "مانیکیا” سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں، دبئی سے ایمریٹس پرواز سے پیر کے روز بنگلور پہنچی تھیں۔ اُن پر الزام ہے کہ ان کے ہمراہ دو افراد سونے کی بارز بریف کیسز میں چھپا کر لے کر آ رہے تھے۔ وہ تقریباً سکیورٹی کلیئر کر چکے تھے اور ایئرپورٹ سے باہر جانے والے تھے، جب ڈی آر آئی ٹیم نے انہیں روکا اور تلاشی لینا شروع کی۔

ڈی آر آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کو کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا، جو بنگلور کے لاویل روڈ پر واقع ہے۔ وہاں سے مزید سونا اور نقد رقم ضبط کی گئی۔ چھاپہ مارنے کے بعد ڈی آر آئی افسران نے ان کی رہائش گاہ پر چھان بین کی، جہاں سے 2.06 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 2.67 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔

ڈی آر آئی حکام نے کہا کہ خاتون کو کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے اور جیوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کیس میں کل ضبط شدہ مالیت 17.29 کروڑ روپے ہے، جو کہ منظم سونے کی اسمگلنگ نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا ہے۔

ڈی آر آئی نے یہ بھی کہا کہ 14.2 کلوگرام سونا حالیہ برسوں میں بنگلور ایئرپورٹ پر کی جانے والی سب سے بڑی سونے کی ضبطی میں سے ایک ہے۔

رپورٹس کے مطابق، رانیا راؤ کو گلف ممالک میں بار بار مختصر دوروں کی وجہ سے ڈی آر آئی کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔

رانیا راؤ ایک سینئر آئی پی ایس آفیسر کی سوتیلی بیٹی ہیں۔ اس آفیسر کی پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا اور انہوں نے دوسری شادی کی تھی جس میں رانیا کی والدہ سے دو بیٹیاں تھیں۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION