02:43 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی پیر کے روز 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہلِ خانہ اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

عبداللہ بداوی نے 2003 میں ملک کے پانچویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا، جب طویل عرصے تک حکومت کرنے والے رہنما مہاتیر محمد نے 22 سال بعد عہدہ چھوڑا تھا۔ اپنے دورِ حکومت میں بداوی نے بدعنوانی کے خلاف اقدامات، سول سروس اصلاحات، اور اعتدال پسند اسلامی سوچ کو فروغ دیا۔

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ) کے مطابق، بداوی کو اتوار کے روز سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں فوری طور پر نگہداشتِ خاص (ICU) میں رکھا گیا۔ ان کا انتقال پیر کو شام 7:10 بجے (1110 GMT) ہوا۔

ان کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION