01:42 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ملالہ یوسفزئی 13 سال بعد اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئیں

ملالہ یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے طویل عرصے بعد اپنے آبائی گاؤں، برکانہ شاہ پور، ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ وہ اپنے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور شوہر عصر ملک کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پہنچیں۔

اپنے مختصر قیام کے دوران، ملالہ نے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور اپنے بچپن کے گھر کو دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک تعلیمی ادارے، "ملالہ یوسفزئی اسکول”، کا بھی دورہ کیا، جو نادار اور یتیم بچیوں کی تعلیم کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کے سبب یہ دورہ محدود رکھا گیا، تاہم ملالہ کی آمد مقامی افراد کے لیے ایک خوشی کا موقع بنی۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے علاقے کا دورہ کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION