12:04 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ملتان میں 150 من آموں کی چوری، پولیس پر جانبداری کا الزام

ملتان: نواب پور میں آموں کی بڑی چوری کی واردات نے شہریوں اور باغ مالکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں رات کی تاریکی میں چار مختلف باغات سے تقریباً 150 من آم چوری کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 27 اور 28 جون کی درمیانی شب پیش آیا، اور چوری شدہ آموں کی مالیت 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص عاقب کلرو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں آم بھی برآمد کیے۔

پولیس کارروائی پر اعتراض

تاہم، تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب پولیس نے صرف 25 من آم چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا اور باقی 125 من آم کو ایف آئی آر کا حصہ نہیں بنایا۔ باغ مالکان نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او ڈی ایچ اے متاثرین پر معاملہ دبانے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

متاثرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، کیونکہ انہیں ملزمان کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی اجناس کی چوری کے خلاف سخت اقدامات اور پولیس اصلاحات کی فوری ضرورت ہے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION