12:32 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کو ریلیف ملنے کی امید

ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کو ریلیف ملنے کی امید

کراچی: مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، جس کی سماعت یکم جولائی 2025 کو ہو گی۔ اس درخواست میں گھریلو صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے مطابق:

  • زیادہ سے زیادہ گھریلو ٹیرف 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

  • لائف لائن صارفین (50 یونٹ تک) کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ برقرار رکھا جائے گا۔

  • پروٹیکٹڈ صارفین (100 یونٹ تک) کے لیے ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 10.54 روپے فی یونٹ ہو گا۔

  • 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.01 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔

  • نان پروٹیکٹڈ صارفین (100 یونٹ تک) کے لیے ٹیرف 22.44 روپے فی یونٹ ہو گا۔

مزید ٹیرف میں مجوزہ کمی درج ذیل ہے:

  • 101–200 یونٹ: 1.16 روپے کمی کے بعد 28.91 روپے فی یونٹ

  • 201–300 یونٹ: 1.16 روپے کمی کے بعد 33.10 روپے فی یونٹ

  • 301–400 یونٹ: 1.16 روپے کمی کے بعد 37.99 روپے فی یونٹ

  • 401–500 یونٹ: 1.14 روپے کمی کے بعد 40.22 روپے فی یونٹ

  • 501–600 یونٹ: 1.16 روپے کمی کے بعد 41.62 روپے فی یونٹ

  • 601–700 یونٹ: 1.16 روپے کمی کے بعد 42.76 روپے فی یونٹ

  • 700 یونٹ سے زائد: 1.05 روپے کمی کے بعد 47.69 روپے فی یونٹ

یاد رہے کہ نیپرا اس سے قبل بھی اگلے مالی سال کے لیے فی یونٹ ڈیڑھ روپے کمی کی منظوری دے چکی ہے، جس کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجا جا چکا ہے تاکہ یکساں ٹیرف کا اطلاق ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION