02:52 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ملک میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی خبریں غلط ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی خبروں کی تردید۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے احکامات کے بعد ویزہ پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جارہا ہے لیکن جس فہرست پر کئی دنوں سے بات ہورہی ہے اس کا کوئی وجود ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتطامیہ جائزہ لے رہی ہے کہ ویزہ مسائل سے کس طرح نمٹا جائے۔ جائزہ مکمل ہوگا تو اس بارے میں بات کی جاسکتی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION