11:51 , 21 اپریل 2025
Watch Live

ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے

اسلام آباد: ملک کے 2 بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے۔ ارسا کی جانب سے صوبوں کو صورتحال سے خبردار کر دیا گیا۔

ارسا نے پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ربیع سیزن کے باقی عرصہ کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا تخمینہ ہے۔ صوبہ پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈیموں میں جتنا پانی آئے گا اتنا ہی آگے ریلیز کیا جائے گا۔ مزید بارشوں کی صورت میں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان ارسا کے مطابق رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے پانی کی 20 فیصد سندھ نے 16 فیصد کمی برداشت کی۔ بارش نہ ہونے سے منگلا اور تربیلاڈیم چند روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION