03:39 , 16 جون 2025
Watch Live

ملیر جیل سے قیدی کیسے فرار ہوئے؟ ابتدائی رپورٹ جاری

کراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس کے باعث قیدیوں نے جیل میں توڑ پھوڑ کی اور مرکزی دروازہ توڑ کر باہر نکل گئے۔

رات ڈیڑھ بجے 216 قیدی فرار ہوئے۔ جن میں سے 78 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ 138 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

قیدیوں نے جیل اسپتال، ای کورٹ اور دیگر شعبوں میں توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں 12 قیدی اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ سے ایک قیدی طاہر خان ہلاک، 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد شاہ نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد قیدی خوفزدہ ہو گئے اور تقریباً 150 قیدیوں نے زبردستی دروازے کا تالا توڑ دیا۔ انہوں نے کہا، "یہ واقعہ غفلت نہیں بلکہ قیدیوں کے خوف کی وجہ سے ہوا، میں خود ان کے درمیان موجود تھا۔”

آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کے مطابق زلزلے سے بیرک کی دیواریں متاثر ہوئیں، جس کے بعد قیدیوں نے دروازہ توڑ کر دیگر تالے بھی توڑ دیے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے پتے موجود ہیں، ان کے اہلخانہ انہیں واپس لانے میں مدد کریں۔ اگر قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "آج رات تک نصف سے زائد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION