09:57 , 21 اپریل 2025
Watch Live

شاہ رخ خان ‘منت’ کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ نجومی نے حیران کن وجہ بتا دی

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 20 سال بعد اپنے خاندان کے ہمراہ معروف گھر ’منت‘ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان نے ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس میں منتقل ہو گئے ہیں۔

شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر تھے، لیکن مئی سے اس بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث وہ عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہوئے ہیں۔

اس دوران، ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں صحافی سدھارتھ کنن نے نجومی گیتانجلی سکسینہ سے شاہ رخ خان کے مالی مسائل اور دیوالیہ ہونے کی افواہوں پر سوالات کیے۔ نجومی نے شاہ رخ خان کی تاریخ پیدائش کا تجزیہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ ممکنہ طور پر قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، نجومی نے کہا کہ شاہ رخ خان ان مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔

نجومی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ شاہ رخ خان کو اگست 2025 کے بعد اپنے منصوبوں میں کامیابی ملے گی، اور اس وقت کے بعد ان کی فلموں کی پرفارمنس بہتر ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION