02:24 , 22 مئی 2025
Watch Live

منیب فاروق سمیت 16پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں پابندی عائد!

بھارت نے ایک مرتبہ پھر آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹتے ہوئے پاکستان کے  سینئر اینکر پرسن منیب فاروق سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو ملک بھر میں بلاک کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی سفارش پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ چینلز پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو پھیلانے کا کام کر رہے تھے، ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

یہ اقدام بھارت کی جمہوریت اور آزادیٔ رائے کے دعوؤں کے برعکس ہے، کیونکہ دنیا بھر میں بھارت کی طرف سے اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ اب وہ بین الاقوامی شخصیات کی آوازوں کو بھی سننے سے انکاری ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION