02:51 , 23 جون 2025
Watch Live

پاک-بھارت کشیدگی: راہول گاندھی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیدیا

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کو کسی بھی ملک کی حمایت کیوں نہیں ملی؟ انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کریں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش کس نے کی تھی۔

دوسری جانب، شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پاکستان کے خلاف کیے گئے آپریشن سندور کو ناکام قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے راوت نے کہا کہ آپریشن سندور ناکام رہا، لیکن اپوزیشن قومی مفاد میں خاموش ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 سیاحوں کی ہلاکت کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔ راوت کا کہنا تھا کہ اگر امیت شاہ استعفیٰ نہیں دیتے تو وزیر اعظم مودی کو چاہیے کہ انہیں برطرف کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION