02:33 , 25 اپریل 2025
Watch Live

مولانا طارق جمیل نے 49 ارب روپے کی افواہوں کی وضاحت کردی

مولانا طارق جمیل

لاہور: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ میرے بیٹے کی کوئی ہاؤسنگ اسکیم ہے اور نہ ہی میرے اکاؤنٹ میں 49 ارب روپے موجود ہیں۔
اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’’یہ دونوں باتیں بالکل جھوٹی ہیں۔ میرے دروازے تحقیق کے لیے کھلے ہیں، جو چاہے آکر دیکھ لے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں، لیکن کروڑوں روپے کبھی میرے پاس نہیں آئے۔ میں 52 سال سے دین کی خدمت کر رہا ہوں اور کبھی حرام کمائی کی طرف نہیں گیا۔

مولانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بچوں کو حلال روزی کی تلقین کی ہے، اور اگر میں نے حرام ذرائع اپنائے ہوتے تو میری ساری محنت ضائع ہو جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری باتوں سے ہزاروں لوگ ایمان لائے، اور اللہ نے میری آواز چھ بر اعظموں تک پہنچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی میرے اکاؤنٹ میں 50 ارب ہونے کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی، اب 49 ارب کی افواہ چل رہی ہے۔ ’’میرے تمام اکاؤنٹس سب کے سامنے ہیں، جس نے بھی تحقیقات کرنی ہیں، میرے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION