ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
مولانا فضل الرحمن کا کل دفاع وطن منانے کا اعلان

پشاور: جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل 9 مئی کو دفاع وطن منانے کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ علماء سے اپیل ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کی مذمت کی قرارداد منظور کروائیں اور وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے ہم سب ایک ہیں۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہماری بہادر فوج جو بڑی مضبوطی اور جرات کے ساتھ وطن کے دفاع کیلئے دشمن کے سامنے کھڑی ہے، پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔ وطن کا دفاع کرنا ہم پر فرض اور ہمارا ایمانی حق ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دشمن کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…13 گھنٹے پہلے
ضرور دیکھیں
INNOVATION













