10:03 , 18 مئی 2025
Watch Live

مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے بڑی آسانی

مویشی منڈی

کراچی – نادرن بائی پاس پر قائم ہونے والی کراچی کی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی سہولت اور خرید و فروخت کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ٹوکن سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق، اس جدید نظام کے تحت ہر بیوپاری اور اس کے مویشی کا مکمل ڈیٹا تیار کیا جائے گا، جس میں ان کی تصاویر بھی شامل ہوں گی۔ ہر جانور کے عوض بیوپاری کو ایک مخصوص ٹوکن جاری کیا جائے گا، جو جانور کی فروخت کے وقت خریدار کو منتقل کیا جائے گا۔

یہ ٹوکن منڈی سے باہر جانور لے جانے کے لیے ضروری ہوگا، اور اس کے بغیر کسی بھی مویشی کو منڈی سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی بھی قسم کے تنازع کی صورت میں یہ ٹوکن خریدار کے لیے ثبوت کے طور پر استعمال ہوگا، اور منڈی انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

نادرن بائی پاس پر قائم اس "مویشی دوست منڈی” کا باضابطہ افتتاح کل کیا جائے گا۔ منڈی میں آنے والے خریداروں کے لیے پارکنگ فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION