02:31 , 22 اپریل 2025
Watch Live

بلاب مچھلی، بدصورتی میں نمبر ون کیوں؟

نیوزی لینڈ نے دنیا کے سب سے بدصورت جانور کو سال کی بہترین مچھلی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس مچھلی کا نام "بلاب” ہے جو آسٹریلیا کے تسمانیا اور نیوزی لینڈ کے گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے۔ یہ مچھلی 12 انچ لمبی اور اپنی چمکدار جلد کی وجہ سے بدصورت جانوروں کے تحفظ کی سوسائٹی کی جانب سے بدصورت قرار دی گئی تھی۔

دی ماؤنٹین ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ نے ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں بلاب نے 5,500 ووٹوں میں سے تقریباً 1,300 ووٹ حاصل کر کے سال کی بہترین مچھلی کا ٹائٹل جیتا۔ اس مقابلے میں نارنجی رنگ کی بدصورت مچھلی بھی شامل تھی لیکن بلاب نے اسے 300 ووٹوں سے شکست دی۔

اس مقابلے کا مقصد نیوزی لینڈ کے گہرے پانیوں اور میٹھے پانی میں پائی جانے والی آبی مخلوقات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION