02:51 , 22 اپریل 2025
Watch Live

میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی

میانمار (برما) میں حالیہ زلزلے سے اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، اور اب یہ تعداد 2,719 تک پہنچ چکی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، زلزلے سے 4,521 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 400 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ میانمار کے آرمی چیف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز منڈالے شہر سے 17.2 کلومیٹر دور تھا۔

دوسری جانب، میانمار کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی جانب سے امداد کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان کی روانگی تقریب میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومت پاکستان مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے 70 ٹن امدادی سامان میانمار روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، تیار کھانا، ادویات اور واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION