03:57 , 27 اپریل 2025
Watch Live

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، مسجد شہید، 20 افراد جان کی بازی ہار گئے

میانمار کے شہر منڈالے میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس سے ایک مسجد شہید ہوگئی اور 20 افراد کی جانیں چلی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 30 منزلہ عمارت کے گرنے سے 43 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق، زلزلہ تھائی لینڈ کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔ زلزلہ ایک منٹ تک محسوس کیا گیا، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے 12 منٹ بعد آفٹر شاکس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ بنکاک میں زلزلے کے بعد افراتفری پھیل گئی، لوگ دفاتر، مالز اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION