01:19 , 10 مئی 2026
Watch Live

میرا واشنگٹن واپسی کا مقصد جنگ بندی نہیں، بات اس سے بہت بڑی ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیز فائر کیلئے واشنگٹن واپس آئے ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ میرا واشنگٹن واپسی کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں، بات اس سے بہت بڑی ہے۔ میں اسرائیل اور ایران کے تنازع کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں۔

انہوں نے میکرون کو "تشہیر پسند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ میکرون کو معلوم ہی نہیں کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں، وہ ہمیشہ غلط بات کرتا ہے۔

واپسی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران پر حملے روکنے والا نہیں، آئندہ دو دنوں میں سب واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ امریکی نمائندے ایران بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، جن میں مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف یا نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا صرف عارضی سیز فائر نہیں بلکہ ایران کی مکمل پسپائی اور ہتھیار ڈالنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION