07:38 , 18 جولائی 2025
Watch Live

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد ہلاک

تل ابیب: ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں میں تل ابیب اور دیگر شہروں میں شدید تباہی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کی متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جبکہ سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے جن میں 200 سے زائد جنگی طیارے حصہ لے رہے تھے۔ اس حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سمیت چار اعلیٰ فوجی اور چھ جوہری سائنسدان شہید ہو گئے۔

اس کے جواب میں ایران نے ‘وعدہ صادق 3’ آپریشن کے تحت اسرائیل پر 150 سے زائد میزائل داغے، جن سے تل ابیب، حیفہ، اشدود اور بیرشیبا میں بڑے دھماکے ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں پانچ شہری جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ تل ابیب میں تباہ شدہ عمارتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے اور حملے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کارروائی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION