09:15 , 18 مئی 2025
Watch Live

مینار پاکستان پر 27 اپریل کو جلسہ اور مظاہرہ ہوگا، مولانا فضل الرحمن

لاہور: مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 27 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک بھر میں بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی منصورہ میں میڈیا سے گفتگو، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، مولانا کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ مجلس اتحاد امت کے نام سے پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف جانے کیلئے چوری کے راستے موجود ہیں، جانے والے مسلمانوں کے نمائندے نہیں ہیں۔ فلسطین کے مسئلے پر امت کا موقف واضح ہونا چاہئے۔ جہاد ایک مقدس لفظ ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION